منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ نے ہمارے سونامی ٹری فراڈ والے عمران نیازی کو مدعو نہیں کیا، ماحولیاتی سمٹ میں پاکستان کو مدعونہ کرنے پر وزیراعظم پرشدید تنقید

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو عالمی ماحولیاتی سمٹ میں مدعو نہ کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔احسن اقبال کا سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ا پنے ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ ’امریکی صدر ماحولیاتی تبدیلی پر سربراہی اجلاس کیلئے 40 سربراہان کو

مدعو کیا لیکن ہمارے سونامی ٹری فراڈ والے عمران نیازی کو مدعو نہیں کیا‘۔ واضح رہے کہ امریکا نے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو عالمی سطح پر نظر انداز کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا میں عالمی سمٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں صدر جوبائیڈن نے 40 ملکوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت، چین، بنگلہ دیش کے سربراہان کو بھی سمٹ میں مدعو کرلیا گیا لیکن حیران کن طور پر سمٹ میں پاکستان کو دعوت نہیں دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی امین اسلم نے کہا کہ پاکستان ان دو کیٹگریز میں شامل نہیں جس کے باعث دعوت نہیں ملی، وزارت خارجہ کو سمٹ کے حوالے سے وضاحت کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو آن لائن اجلاس ہوگا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے تقریباً 40 رہنما ؤ ں کو اپریل میں مجوزہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وائٹ ہا ؤ س کے مطابق یہ سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو ان لائن ہوگی۔ امید ہے کہ اس اجلاس سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں  کمی سے متعلق کاوشوں کو سمت دینے اور ماحول دوست اقدامات میں تیزی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم سمیت سعودی عرب، بھارت اور ترکی کے رہنماؤں کو بھی سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…