وزیر اعظم کورونا میں مبتلا، رابطے میں رہنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

20  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاس اور عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ میں تعینات تمام عملے کا کورونا ٹسیٹ کیا جائے جائے گا جب کہ وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور ملٹری سیکریٹری کے علاوہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کا بھی کورونا ٹیسٹ

کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر وفاقی وزرا، خصوصی معاونین اور تمام دیگر اہم شخصیات کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ے رابطے میں رہنے والوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا، کیوں کہ یہ وائرس زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے، اس قسم کا وائرس ایک شخص کو ہو تو پورے خاندان کو ہوتا ہے، اس لیے جو لوگ 2 سے 3دن رابطے میں رہے ان کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…