پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

خوش رہنے میں پاکستانیو ں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ نے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فِن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے،فہرست میں

دوسرے نمبر پر آئس لینڈ اور تیسرے پر ڈنمارک موجود ہے۔خوش و خرم ممالک کی فہرست میں سوئٹرز لینڈ چوتھی اور نیدرلینڈز پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ امریکہ چار درجے ترقی کے بعد اٹھارہ سے چودہ نمبر پر آگیا ہے۔اس رپورٹ میں گیلپ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 149 ممالک کے لوگوں کو اپنی خوشی کا درجہ دینے کے لئے کہا گیا تھا۔اس فہرست میں ہندوستان 139 ویں پوزیشن پر موجود ہے صرف برونڈی ، یمن ، تنزانیہ ، ہیٹی ، مالاوی ، لیسوتھو ، بوٹسوانا ، روانڈا ، زمبابوے اور افغانستان کو ہندوستان سے زیادہ ناخوشگوار قرار دیا گیا۔بھارت کے ہمسائیہ ممالک میں پاکستان دنیا کا 105 واں خوش ترین ملک ہے، جب کہ چین 84 ویں، نیپال 87، بنگلہ دیش 101، مینمار 126 اور سری لنکا 129 ویں نمبر پر موجود ہے۔خیال رہے کہ 2019 میں پاکستان 67 جب کہ بھارت 144 ویں نمبر پر موجود تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…