دو حہ (این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد قطر کا دورہ مختصر کرکے فوری طور پر واپس پاکستان پہنچ گئے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قطر کے وزیر اعظم خالدبن خلیفہ سے ملاقات کی جس میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاوربڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ قطر کا افغانستان کے پائیدار امن میں کردار بہت مثالی ہے،افغانستان مین پائیدار امن پاکستان اور قطر کا دیرینہ مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے امن میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کا سہرا قطر کے سر ہے۔ قطر ی وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت بڑھانے کا بے پناہ سکوپ موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔شیخ رشید احمد نے قطر کے وزیر اعظم کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ پہنچایا۔،پاکستان اور قطر کے عوام کے لئے وزیر اعظم پاکستان کا خیر سگالی کا پیغام دیا۔وزیر داخلہ نے ملی پول (Milipol) قطر بین الاقوامی نمائش میں بھی شرکت کی۔وزیر داخلہ نے پاکستانی نمائشی سٹال کا دورہ کیا اور مصنوعات دیکھیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو واپس اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن وہ ایک دن میں ہی واپس آ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑی سیاسی ہلچل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، منگل کے روز وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید احمد کی ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔ شیخ رشید احمد قطر کا دورہ مختصر کرکے فوری طور پر واپس پاکستان پہنچ گئے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قطر کے وزیر اعظم خالدبن خلیفہ سے ملاقات کی جس میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاوربڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔