اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف افسران نے بغاوت کرتے ہوئے کرپشن کرنے کے بھاری الزامات عائد کر دیئے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ لبیلا اور کوئٹہ کے اعلی افسر نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی اور اس کے حواری ٹھیکوں میں 36 فیصد کا حصہ مانگتے ہیں جو کہ بلوچستان کی عوام پر ایک
ظلم ہے۔لوکل گورنمنٹ کے اعلی افسر حبیب بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن مافیا سرگرم ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں 36 فیصد حصہ مانگتے ہیں اور اگر انکار کیا جائے تو یہ لوگ ہمیں دربدر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور کر دیتے ہین حبیب بازئی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بلوچستان میں سرگرم مافیا کی کرپشن کے تمام ثبوت ان کے پاس موجود ہیں حبیب بازئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف علم جہاد کرتے ہیں اور سرگرم کرپشن مافیا کے خالف لڑنے کا اعلان کیا ہے اور ان مافیا کو عوام کے سامنے ننگا کرنے کا اعلان کیاہے وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان لیاقت خایوانی نے اس اہم ایشو پر لب کشائی نہیں کی جب انہیں اس خبر کی تصدیق یا تردید کے لئے رابطہ کیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان پر کرپشن کے بھاری الزامات لگائے جا رہے ہیں بالخصوص گوادر کی زمینوں کی بندربانٹ کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں جو وزیر اعلی کے خلاف سامنے آئے ہیں۔ جام کمال کے خلاف افسران نے بغاوت کرتے ہوئے کرپشن کرنے کے بھاری الزامات عائد کر دیئے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ لبیلا اور کوئٹہ کے اعلی افسر نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی اور اس کے حواری ٹھیکوں میں 36 فیصد کا حصہ مانگتے ہیں جو کہ بلوچستان کی عوام پر ایک ظلم ہے۔لوکل گورنمنٹ کے اعلی افسر حبیب بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن مافیا سرگرم ہے