بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عددی برتری غیرمستحکم، چیئرمین سینیٹ کمزور ہوگا

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے لئے کامیاب امیدوار کی عددی برتری بڑی غیر مستحکم ہے، جس کی وجہ سے ایوان بالا کا چیئرمین کمزور ہوگا، روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی رپورٹ کے مطابق غیرجانبدارانہ حکمت عملی اختیار کئے بغیر کوئی مؤثر قانون سازی بھی نہیں ہوسکے گی۔بظاہر اپنی معمولی عددی برتری کی وجہ سے نئے چیئرمین

سینیٹ خوف کو پراعتماد محسوس نہیں کرسکیں گے۔ حکومت اور اپوزیشن کے دعوؤں اور جوابی دعوؤںکے مطابق جو ایسے مواقع پر غیرمعمولی بات نہیں ہے،ان ہی کا امیدوار کامیاب ہوگا۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی یہ نہیں سمجھتا تھا کہ ان کا امیدوار آسانی سے جیت جائے گا۔طرفین کی سیاست داؤ پر لگی رہی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہارنے والے کا ردعمل شدید ہوگا۔ پی ڈی ایم کے خیال میں گیلانی کی شکست سے حکومت کے خلاف مہم شدید متاثر ہوگی۔ حکومت سمجھتی ہے کہ سنجرانی کی کامیابی گیلانی کی سینیٹ پر کامیابی سے پیدا منفی تاثر ختمکردے گی۔ اگر ہم باقاعدہ پارٹی پوزیشن پر جائیں تو پی ڈی ایم کو حکمراں اتحاد پر معمولی عددی برتری حاصل ہے۔سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ قانون سازی کا عمل متاثر رہے گا۔ ایوان بالا میں واضح اکثریت نہ ملنے اور آپس میں دست و گریباں ہونے کےباعث تازہ قانون سازی کا عمل خواب ہی رہے گا۔ حکومت کی ہمیشہ یہ ترجیح رہی کہ اپنی اصلاحات کے لئے اور سیاسی ایجنڈے پر عمل درآمد کیا جائے۔ عددی پوزیشن اور حکومت-اپوزیشن تعلقات کو پیش نظر رکھا جائے تو آئینی ترامیم کا ہونا ممکن دکھائی نہیں دیتا، جب تک طرفین افہام و تفہیم سے کام نہ لیں۔ صادق سنجرانی کے لئے چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے گزشتہ تین سال سہل رہے۔ اس دوران ان کے خلاف اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام بھی رہی۔ اب کامیابی کے بعد وہ اپنی حمایت میں اضافہ کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…