کیمرے ”ففتھ جنریشن وار’ ‘لڑنے کیلئے لگائے گئے سینیٹر پرویز رشید نے بڑا بیان داغ دیا

12  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے سینیٹ بوتھ میں کیمروں کی موجودگی پر کہا ہے کہ سینیٹ پولنگ بوتھ پر کیمرے ‘ففتھ جنریشن وار’ لڑنے کیلئے لگائے گئے ہیں۔سینیٹر پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حکومت پر

تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوپن بیلٹ نہیں تو فوٹو بیلٹ سے ہی کام چلاؤ اور اگر فوٹو بیلٹ کام نہ کرے تو صرف بیلٹ سے کام لیا جائے۔پرویز رشید نے کہا کہ بیلٹ چاہے کوئی سا بھی ہو چل جائے گا، دوسری جانب پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ نے رولنگ دی ہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ووٹ خفیہ ووٹ آئینی زمہ داری ہے۔ جمعہ کو اجلاس کے دور ان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ رولز اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ پولنگ بوتھ اور دیگر جگہوں پر کیمرے لگائے جائیں،اس دور ان وفاقی وزیر اعظم سواتی اور قائد ایوان بھی اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑے ہوئے جس کے بعد سینیٹ کے ایوان میں زبردست شور شرابہ دیکھا،پریزائیڈنگ افسر نے بوتھ تبدیل کرنے کی رولنگ دی کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ووٹ خفیہ ووٹ آئینی زمہ داری ہے، علاوہ ازیں سینٹ کے خصوصی اجلاس کے دور ان پارلیمنٹ ہائوس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔پولیس کی معاونت کے لئے رینجرز کے دستے

تعینات رہے ،پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت میں صرف خصوصی پاس رکھنے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت تھی۔پارلیمنٹ کے احاطہ میں سیاسی کارکنان کو داخلے کی اجازت نہیں تھی ،ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ،خفیہ کیمروں کے ذریعے علاقے کی نگرانی کی جا تی رہی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…