اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کی حاضری رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اپوزیشن کے محسن داوڑ اور مولانا اکبر چترالی بھی شامل تھے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 6 مارچ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کی شرکت کے حوالے سے رپورٹ اعداد و شمار کی صورت میں جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق 6 مارچ کو قومی اسمبلی میں 181 ارکان موجود تھے، جن میں اپوزیشن کے محسن داوڑ اور مولانا اکبر چترالی بھی شامل ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق ایوان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت حکومت کے 179 ارکان موجود تھے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے 6 مارچ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے 178 ارکان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔یاد رہے کہ اپوزیشن نے اعتماد کے ووٹ کے لیے طلب کیے گئے اجلاس کی حاضری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ اس روز اتنے ارکان اسمبلی موجود تھے نہیں تھے جتنے کا حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا۔