جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک نااہل شخص نے پیسے کے زور پر سینیٹ الیکشن جیتااور اب چیئرمین سینیٹ کے خواب دیکھ رہا ہے،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پروزیر اعظم نے خصوصی ٹاسک سونپ دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر ترجمانوں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپٹ نظام کی محافظ ہے،ایک نااہل شخص نے پیسے کے زور سینیٹ الیکشن جیتااور اب چیئرمین سینیٹ کے خواب دیکھ رہا،سینیٹ الیکشن سے قبل جو خدشات ظاہر کیے تھے وہ سچ ثابت ہوئے، الیکشن کمیشن نے

غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ٹریس ایبل بیلٹ پیپرز چھاپنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ماضی کی حکومتوں نے پیسہ لوٹا اور پھر اس پیسے سے الیکشن خریدے اور یہ لوگ پیسے کے بل بوتے پر الیکشن خریدا کرتے تھے،پھر عوام کی جیبوں سے پیسہ نکلواتے ہیں،کرپشن کرکے نیلسن منڈیلا کی طرح تقاریر جھاڑتے رہے،کچھ صحافی بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے کہ منڈیلا کو بولنے دیں،قوم کی اخلاقیات تباہ کردی گئی ہیں،حکومتی ترجمان پی ڈی ایم کیخلاف مزید فعال ہوں اورسینیٹ الیکشن پرپیسے کے استعمال پرحکومتی بیانیہ کو اجاگرکیا جائے، قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینٹ انتخابات، اعتماد کے ووٹ کے بعد سیاسی صورتحال، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹص کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی اورالیکشن ایکٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مریم نواز کے بیان ”ٹکٹ چلا“ کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔حکومتی ترجمان کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کئی سوالات بھی اٹھائے گئے۔سینیٹ الیکشن میں چھوٹی سیٹ پر تحریک انصاف کی امیدوار کو کامیابی ملی اور حفیظ

شیخ کی سیٹ پر شکست کیوں ہوئی؟ چوری کا الیکشن جیتنے پر خوشیاں منائی گئیں، اگرہاؤس کا اعتماد نہیں تھا تو فوزیہ ارشد کیسے جیت گئی؟ ہاؤس کا ارادہ نہ ہوتا تو فوزیہ ارشد کیسے جیت جاتی؟ الیکشن کمیشن نے ذمہ اری کا مظاہرہ نہیں کیا ٹریس ایبل بیلٹ پیپرز چھاپنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے

دوران جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے۔ انتخابی اصلاحات سیکرپشن کے دروازے بند کروں گا، مستقبل میں پیسہ کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے۔ کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، مستقبل میں صاف، شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ صادق سنجرانی

ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوں گے۔ اپوزیشن ناکام ہوئی اور مستقبل میں بھی ناکام ہوگی۔ پی ڈی ایم والوں کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل جو خدشات ظاہر کیے تھے وہ سچ ثابت ہوئے، ماضی کی حکومتوں نے پیسہ لوٹا اور پھر اس پیسے سے الیکشن خریدے اور یہ لوگ

پیسے کے بل بوتے پر الیکشن خریدا کرتے تھے،پھر عوام کی جیبوں سے پیسہ نکلواتے ہیں،کرپشن کرکے نیلسن منڈیلا کی طرح تقاریر جھاڑتے رہے،کچھ صحافی بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے کہ منڈیلا کو بولنے دیں،قوم کی اخلاقیات تباہ کردی گئی ہیں،حکومتی ترجمان قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرپٹ نظام کی

محافظ ہے اورمجھے پتہ ہے کہ کتنا پیسہ فی سینیٹر دیا گیا اور یہ پیسہ صرف اسلام آباد میں نہیں بلکہ خیبرپختونخواہ میں بھی چلا ہے،حکومتی ترجمان سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلنے کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں کیونکہ ایک نااہل شخص پیسے کے زور پر سینیٹ میں آگیا ہے اور اب پیسے کے زور پر چیئرمین

سینیٹ کا خواب دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں ہماری پٹیشنزکوکسی خاطرمیں نہیں لایاگیا،وزیر اعظم نے کہاکہ سینیٹ الیکشن پرپیسے کے استعمال پرحکومتی بیانیہ کو اجاگرکیا جائے اورپی ڈی ایم کیخلاف حکومتی ترجمانوں کو مزید فعال ہونا ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی اورعام آدمی کی آسانی ترجیح ہے،عوام کوآگاہ کریں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…