جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم نے ٹکٹوں پر ووٹ خریدے ہیں، مریم نواز کے بیان پر الیکشن کمیشن میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔ پیر کو یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے، الیکشن کمیشن نے گیارہ مارچ

کو کیس مقرر کر رکھا ہے۔ درخواست استدعا کی گئی کہ مناسب ہوگا وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے، پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔فوری سماعت کی درخواست فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے دائر کی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ انتخابات میں وہ بات سچ ثابت ہوئی جو وزیر اعظم نے کہا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا سینٹ انتخابات میں منڈیاں لگتی ہیں،مریم نواز نے کہا ہم نے ٹکٹوں پر ووٹ خریدے ہیں، ثابت ہوگیا کہ سینٹ انتخابات میں خریدوفروخت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وڈیو دو مارچ کو آئی آج چھ روز گزر گئے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 218،3 کرپٹ پریکٹسز کے خلاف ہے،مریم نواز کی سٹیٹمنٹ آئین کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن میں ہماری دو درخواستیں موجود ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس تمام اختیارات موجود ہیں، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر فوری سماعت کرے، سماعت کرنے کے لئے الیکشن کمیشن گیارہ مارچ کا انتظار نہ کرے۔ ملیکہ بخاری نے کہاکہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر سماعت کرے،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے،الیکشن کمیشن کے پاس اعلی’ عدالت کا فیصلہ موجود ہے۔کنول

شوذب نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں ووٹ چوری کرکے چور سینٹ میں آگیا ہے، ہمارے سامنے ہے کس طرح سینٹ الیکشن چوری ہوا۔ انہوں نے کہاکہ بارہ تاریخ کو چیئرمین سینٹ کا الیکشن ہے اور ہماری درخواست گیارہ کو سماعت کے لئے مقرر ہے، الیکشن کمیشن یا تو چیئرمین سینٹ کا انتخاب مؤخر کردے یا ہماری درخواست جلدی سن لے، ہم الیکشن کمیشن سے ڈسکہ والا ایکشن مانگ رہے ہیں، التجا ہے ہماری درخواست جلدی سنیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…