بلاول کی چوہدری شجاعت سے ملاقات لیکن بعد میں انہوں نے کیا بتایا؟حامد میر کا حیران کن دعویٰ

8  مارچ‬‮  2021

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سینئر تجزیہ کار حامد میر نے بلاول بھٹو اور چودھری برادران کے مابین ہونیوالی ملاقات پر اپنا ردعمل جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن نے کہا ہے کہ گزشتہ ان کی چودھری شجاعت سے ٹیلفون پر بات ہوئی انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ہمارے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہوئی جنہیں اخبارات میں شہ سرخیوں کی زینت بنایا گیا ۔

انکا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت نے بتایا نہ ہم سے بلاول بھٹو نے حمایت کی درخواست کی ہے اور نہ ہی ہم نے کوئی پیشکش کی ہے بلکہ وہ یہاں میر عیادت کیلئے پہنچے تھے ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، سید حسن مرتضیٰ اور جمیل سومرو بھی شریک تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر آئے ان کی عزت کرتے ہیں، حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے انہیں پہلے ہی یقین دہانی کروا چکے ہیں، یہ ہمارا شیوہ نہیں کہ کسی سے ایسا وعدہ کریں جو ہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور عام آدمی کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…