منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

کابینہ میں بھی رد و بدل کا قوی امکان، وفاقی وزیر حفیظ شیخ کی بجائے وزارت خزانہ کس کے حوالے کی جائے گی وزیراعظم نے اپنے تمام دوستوںواپس بلاناشروع کر دیا ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پہلی بار حکومت اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔چوہوں کو بھی انجام تک پہنچایا جائے گا اور وہ جنہوں نے لندن میں رقم وصول کی ہے، وہ بھی بے نقاب ہونے والے ہیں۔روزنامہ جنگ میں شائع منصور آفاق نے اپنے کالم میں

لکھا ہے کہ ۔۔ ڈسکہ پر شور اور یوسف رضا گیلانی پر سکوت بھی کسی طوفان کا پیشہ خیمہ بننے والا ہے۔ مجھے عمران خان کو دیکھ کر ایسا لگا ہے جیسے سوئے ہوئےشیر کو جگا دیا گیا ہے۔ آنے والے کل میں عمران خان وہ نہیں ہوگا جیسا پچھلے اڑھائی سال رہا۔ایک بات میری سمجھ میں نہیں آتی۔ تمام سیاسی بزرجمہر کہتے ہیں کہ عمران خان نواز شریف اور آصف علی زرداری کی کرپشن کو بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان نے22 سال پہلے جو انصاف کی تحریک شروع کی تھی، وہ اس سے دستبردار ہوجائیں ،یہ کیسے ممکن ہے۔ عمران خان آج سے پھر حسن نثار کے دئیے ہوئے ’’دو نہیں ایک پاکستان‘‘ کے وژن پرچلنے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں ۔وہ اپنے تمام دوستوں کو واپس بلا رہے ہیں جن میں ہارون الرشید اور جہانگیر ترین جیسے اہم نام شامل ہیں۔ کابینہ میں بھی رد و بدل کا قوی امکان ہے۔ ان کے اسپیشل اسسٹنٹ بھی تبدیل ہونگے۔ ایم این ایز کو زیادہ ذمہ داریاں ملیں گی۔ حفیظ شیخ کی بجائے وزارت خزانہ کسی اور کے حوالے کی جائے گی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حفیظ شیخ کو رہنا چاہئے کیونکہ وہ ایک ٹیکنو کریٹ ہیں مگر سوال پیدا ہوا تھا کہ وہ ٹیکنو کریٹ تھے تو انہیں سینٹ کے انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہئے تھا۔ عامر کیانی کے دوبارہ وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ سیف ﷲ نیازی کو بھی کوئی بڑا عہدہ ملنے والا ہے۔ مونس الٰہی کے بھی وزیر بننے کے امکانات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…