اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

مریم اورنگزیب اور مصدق ملک پر حملہ کرنیوالا شخص لیگی رہنما مرتضیٰ عباسی کے گاؤں کا نکل آیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مریم اورنگزیب اور مصدق ملک پر حملہ کرنے والا شخص لیگی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کے آبائی گاؤں کا نکل آیا، بدتمیزی کرنے والے کارکن کے ویڈیو پیغام کا سکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، اس کارکن کا نام کامران خان ہے اور اس کارکن نے فیس بک سے ویڈیو

پیغام ہٹا دیا ہے لیکن سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے انکشاف کیا ہے کہ اس شخص کا تعلق لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کے آبائی گاؤں سے ہے۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیئے، گربیان بھی پکڑلیا۔ ہفتہ کو (ن)لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اور نگزیب، مصدق ملک و دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں گھس گئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے (ن) لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کرلیا، اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور کارکنان نے شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے جب کہ ردعمل پر مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا گیا، پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا۔پی ٹی آئی کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب جانے کیلئے نعررے بازی کرتے رہے، پی ٹی آئی کارکنان کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس کو دخل اندازی کرنی پڑی اور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو لیگی رہنماؤں سے دور کیا۔ جس کے بعد لیگی رہنماؤں نے دوبارہ پریس کانفرنس کی اور پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعظم نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…