ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں شیخ رشید نے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن وزیراعظم نظرانداز کرکے آگے چل دیے

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے، قرارداد کی منظوری کے بعد وزیراعظم جیسے ہی اپنی نشست سے اٹھے اور آگے بڑھے تو شیخ رشید نے ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھے لیکن وزیراعظم نے انہیں نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے،اس لمحے کی ویڈیو بھی

منظر عام پر آ گئی ہے، دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے، باجوہ صاحب کیالفاظ دہراتاہوں کہ جو بھی منتخب حکومت ہو گی پاک فوج اس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں میں جرات ہونی چاہیے سر عام کہنا چاہئے کہ میں نے ووٹ نہیں دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتنی جلدی فیصلہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پارلیمنٹ لابی میں وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اس دور ان خواتین پی ٹی آئی خواتین پارلیمنٹ لابی میں وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں۔واضح رہے کہ سینٹ میں اسلام آباد کی نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، 178 اراکین نے وزیراعظم پراعتماد کا اظہار کیا،ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے

172 ووٹ درکار تھے۔قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس دن سوا 12بجے شروع ہوا اور تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ؐمقبول پیش کی گئی جس کے بعد قومی ترانا پڑھا گیا۔وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے ایک نکاتی ایجنڈے پر ہونے والے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایوان میں قراداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد بحال کرتی ہے جیسا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق (7) کے تحت ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…