ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اتنے عرصہ تک کوئی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کر سکے گا، حکومت نے بڑی چال چل دی

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کی امانت دے کر ایوان میں بھیجا ہے،جسے مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے،ہمارے ارکان کے بکنے کی وجہ سے حفیظ شیخ کو شکست ہوئی،جمہوریت اور رائے کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں،میں نے ایک مقصد کیلئے سیاست شروع کی،اگر آپ کی نظر

میں غلط ہوں تو بیشک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مجھے ووٹ کی امانت دے کر ایوان میں بھیجا ہے،جسے مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ ارکان اسمبلی نے ضمیر بیچا، جس کی وجہ سے عبدالحفیظ شیخ کو شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جو میرے ساتھ ہیں وہ ہفتہ کے روز میرے ساتھ ہونگے۔ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ آپ عوام کے نمائندے ہیں، پیسہ دے کر ضمیر بیچنا بددیانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور رائے کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں،میں نے ایک مقصد کیلئے سیاست شروع کی،اگر آپ کی نظر میں غلط ہوں تو بیشک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی کو ہفتہ کے روز ہر صورت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے،اراکین اسمبلی نے کہا کہ آپ جس مقصد کو لے کر آئے ہیں، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔اراکین نے کہا کہ حلقہ ہم سنبھالیں گے آپ

مقصد پر ڈٹے رہیں۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور اتحادیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 172سے بھی زائد ارکان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 16سے بھی زیادہ ارکان ہمارے ٹوٹے تھے وہ سب بھی وہاں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے وہاں اعتراف نہیں کیا کہ اس سے غلط نشان لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے، چھ ماہ تک پھر کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں پیش کر سکے گا۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیا کہا اسے چھوڑیں ہفتہ کے الیکشن کی طرف دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور نچلے طبقے کی آواز بننا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…