پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

حکومت کا الیکشن کمیشن پر دباؤ کام کر گیا، علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل سماعت کیلئے مقرر

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی کے جنرل سیکرٹری نیر بخار ی کی درخواست پر جس میں انہوں نے پی ٹی آئی پر سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز اور خواتین ممبران کو پیسے دینے کا الزام لگایا ہے اس پر الیکشن کمیشن کی باقاعدہ سماعت 11 مارچ 2021 کو ہوگی۔پی ٹی آئی کے کنول شوزب اور فرخ حبیب کے درخواست جو علی گیلانی

سے متعلق مبینہ لیکڈ وڈیو سے ہے اس پر بھی الیکشن کمیشن 11مارچ 2021 کو سماعت کریگا۔پی ایم ایل این کے جاوید عباسی کی درخواست جو کہ خیبر پختونخوا اسمبلی ممبران سے متعلق مبینہ ویڈیو پر ہے اس کی الیکشن کمیشن میں سماعت 9 مارچ 2021 کوہوگی۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ”سنا ہے پی ڈی ایم نے اسمبلی کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے“۔ یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد اپنے ردعمل میں کہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ سنا ہے کہ پی ڈی ایم نے آج ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے، اتنی تیزی کیساتھ بھاگے کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم رہنماؤں میں حوصلہ نہیں ہے کہ وہ عمران خان کا مقابلہ کرسکے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کا کوئی بھی رکن شرکت نہیں کرے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز اور خواتین ممبران کو پیسے دینے کا الزام لگایا ہے اس پر الیکشن کمیشن کی باقاعدہ سماعت 11 مارچ 2021 کو ہوگی۔پی ٹی آئی کے کنول شوزب اور فرخ حبیب کے درخواست جو علی گیلانی سے متعلق مبینہ لیکڈ وڈیو سے ہے اس پر بھی الیکشن کمیشن 11مارچ 2021 کو سماعت کریگا۔

موضوعات:



کالم



وزیراعظم


میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…