سینٹ کے الیکشن میں نوٹوں کی چمک جیت گئی ،جمہوریت ہار گئی

4  مارچ‬‮  2021

لاہور(آن لائن)وزیرا علی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں نوٹوں کی چمک جیت گئی اورجمہوریت ہار گئی۔یوسف رضا گیلانی کی جیت دراصل جمہوری اقدار کی ہار ہے۔جعلی راجکماری جہاں گیلانی کی فتح کا جشن منا رہی ہے وہیں فرزانہ کوثر کی ہار کو اپنے بیانیہ کی

شکست بھی تسلیم کریں ۔پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار فوزیہ ارشد پر 174 اراکین قومی اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا جو دراصل پی ٹی آئی اراکین کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت سے زیادہ ووٹ ہیں۔ اور اگر مسترد شدہ ووٹوں کا شمار بھی کیا جائے تو پی ٹی آئی کے تمام ووٹ فوزیہ ارشد کے حصے میں آئے ہیں۔ حفیظ شیخ اور گیلانی کا مقابلہ حقیقت میں پیسے کی طاقت اور حق اور سچائی کے درمیان تھا۔ بد قسمتی سے پیسے کے ہاتھوں حق کے بیانیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ڈی ایم عارضی فتح پر شادیانے بجا رہی ہے مگر پی ڈی ایم کو مستقبل قریب میں سمجھ آ جائے گی کہ پیسے کی طاقت انہیں زیادہ عرصہ تک فتح نہیں دلا سکتی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج سینیٹ میں عجب کرپشن کی غضب داستان رقم ہوئی جس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ ضمیروں کی بولیاں لگانے والے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے تمام تر احکامات کے باوجود اپنے دھندے سے باز نہ آئے۔ عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں واضح طور پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے ووٹ خریدے جس کے ویڈیو ثبوت اور اعتراف جرم سب کے سامنے ہیں۔ حکومت کے پاس اب بھی سادہ اکثریت (172) سے زیادہ ووٹ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یوسف رضا گیلانی

کی جیت سے عوام کا یقین پختہ ہو گیا کہ اپوزیشن کے سیاستدانوں نے کرپشن سے جو مال بنایا تھا آج وہ استعمال کر لیا ہے ۔ لیکن اپوزیشن یاد رکھے عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کپتان ہیں ۔ برائی کے سامنے نیکی کبھی ہتھیار نہیں ڈالتی آخری فتح ہمیشہ حق کی ہی ہوتی ہے عمران خان پاکستان کے عوام کی آخری امید ہیں وہ ریاست

مدینہ کا چوروں ڈاکووئوں سے صورت تحفظ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سارا پاکستان یوسف رضا گیلانی کے شرمناک ماضی سے واقف ہے ۔ ان کا سارا ٹبر ان کیلئے سودے بازیاں کرتا رہا ایک بیٹے نے تو وڈیو وائرل ہونے پر بھی ڈھٹائی سے اسے اپنا حق قرار دیا ۔قبل ازیں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس

عاشق اعوان نے کہا کہ ہر آنے والا دن عمران خان کے موقف کو درست ثابت کررہا ہے۔ سینیٹ جیسے مقدس ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والے یہ لوگ بے نقاب ہونگے، ووٹ کو عزت دو کو نعرے لگانے والوں نے ووٹ کیلئے نوٹ دو ۔افسوس ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی عزت داو پرلگائی جبکہ سینیٹ کی ایک سیٹ کے لیے پی پی پی نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…