پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا پہلا ماڈل ہائوس تیار ،5مرلے کے گھر کی قیمت کتنے لاکھ ہو گی ، کتنی شدت کا زلزلہ برداشت کر سکتا ہے ؟ تفصیلات جاری

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا پہلا ماڈل ہائوس تیار کر لیا گیا جس میں زلزلے کے جھٹکے کو برداشت کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں تیارہونے والے 5مرلہ ماڈل گھر کی قیمت 35لاکھ روپے ہے۔

یہ مکان 8.2شدت کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے اورفائراورواٹر پروف ہے۔گھر کی خاص بات یہ ہے کہ باہر کا درجہ حرارت 60 ڈگری بھی ہو تب بھی گھر کے اندر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈہی رہے گا۔ڈبل اسٹوری گھر میں 4 بیڈ رومز اٹیچ باتھ روم، کچن، بالکنی،ٹی وی لائونج موجود ہے۔فل فرنشڈ گھر میں لائٹس، پنکھے، واش رومز اور کچن اسسریز بھی لگائی جاتی ہیں جبکہ مکمل گھرسٹیل اورپری فیبریکیٹیڈ مٹیریل سے تیار ہوتا ہے۔ فیصل آباد میں 5مرلے کے اس گھرکو بنانے میں صرف 40دن کا وقت درکار ہوتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…