پشاور (آن لائن) آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس، موٹر سائیکلوں، رکشوں، بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں، محکمہ خزانہ کے ٹیکسوں، لوکل گورنمنٹ کے ٹیکسوں، محکمہ مال کے ٹیکسوں، خیبر پختونخو ریونیو اتھارٹی سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ٹیکسوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی حکومت
نے آئندہ نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ میں عوام پر نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مالی بحران پر قابو پانے اور صوبائی وسائل میں اضافہ کے لئے ٹیکسوں میں ردو بدل کیا جائے گا محکمہ خزانہ کی جانب سے نئے مالی سال کے لئے ٹیکسوں میں اضافہ کے حوالے سے تمام انتظامی امورکے سیکرٹریز، سینئر ممبربورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی، ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ، کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے ساتھ مختلف معلومات پرمشتمل خصوصی پرفارمہ بھی منسلک کیا ہے جس میں انہیں ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اپنے محکموں سے متعلقہ اپنے مالی سال کے لئے اس وقت جو ٹیکس یا فیس وصول کی جا رہی ہے ان کی موجودہ شرح اورا ن میں مزید اضافہ کرنے اور اس سے حاصل ہونے والے متوقع آمدنی یا وسائل میں اضافہ پر مشتمل مکمل معلومات فراہم کرے قانونی ترامیم بھی بعض صورت میں کی جائیگی۔ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس، موٹر سائیکلوں، رکشوں، بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں، محکمہ خزانہ کے ٹیکسوں، لوکل گورنمنٹ کے ٹیکسوں، محکمہ مال کے ٹیکسوں، خیبر پختونخو ریونیو اتھارٹی سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ٹیکسوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے