منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسٹیٹ بینک کے 50 لاکھ کے کرنسی نوٹ چوری ہونے کی واردات کا ڈراپ سین ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور ( آن لائن ) سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سے اسٹیٹ بینک کے کرنسی نوٹ چوری ہونے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق بینک کے اربوں روپے کی منتقلی کے دوران ہونے والی چوری کی واردات میں ٹرین ملازم سمیت اس کے 2 بیٹے اور داماد ملوث

نکلے جب کہ واردات میں مجموعی طور پر 8 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوگیا۔بتایا گیا کہ ملزم صادق سیال نے اپنے 2 بیٹوں اور داماد کے ساتھ مل کر چوری کی یہ ورادات کی ، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد سیال کے گھر سے 30 لاکھ روپے برآمد کرلیے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے بہنوئی محمد زبیر کے گھر سے بھی 29 لاکھ 34 ہزار400 روپے برآمد کیے گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان ریلوے کی مال گاڑی سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 50 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ غائب ہوگئے تھے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرین UP-501 کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے لاکھوں روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل متعدد نقدی باکسز کراچی سے فیصل آباد منتقل کیے جارہے تھے کہ سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پپر کھڑی ٹرین سے پی ایس پی پی کے لاک کیے گئے نقدی کے باکسز چوری کرلیے گئے ، جہاں پولیس اہلکاروں کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود چور ٹرین کی ایک بوگی کو کھولنے اور اس میں سے 2 باکسز کھول کر لاکھوں روپے کی نقدی لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ سمہ سٹہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی کے ملازم تنویر حسین کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 380 کے تحت درج کرلیا ، جس میں شکایت کنندہ نے

بتایا کہ جب فیصل آباد میں آف لوڈنگ کی گئی تو نقدی رقم کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں سے 50 لاکھ روپے غائب تھے ، واقعہ کی رات جب ٹرین سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر کھڑی تھی تو وہاں صبح 4 بجے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کنٹرول روم سے نمودار ہوا تھا جس پر انہیں شک تھا ، اس شک کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا گیا

اور اس سلسلے میں اب یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، اسٹیٹ بینک کے اربوں روپے کی منتقلی کے دوران ہونے والی چوری کی واردات میں ٹرین ملازم سمیت اس کے 2 بیٹے اور داماد ملوث نکلے جب کہ واردات میں مجموعی طور پر 8 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…