اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل روٹ پر فیری سروس کی منظوری

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)نادر ممتاز وڑائچ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل روٹ پر فیری سروس کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ویسٹ وہارف پر فیری کروز ٹرمینل تقریبا

تیار ہوچکے ہیں، انٹرنیشنل فیری سروس کراچی کی بندرگاہ سے بیرون ملک کہیں بھی جاسکتی ہے، اسے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے چلایا جائیگا جس کے لیے ہوائی اڈوں کی طرز پراے این ایف، کسٹم اور دیگر اداروں کے کاونٹرز قائم کیے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میری ٹائم یونیورسٹی کا قیام اہم قدم ہوگا، اس حوالے سے کیس ایچ ایس سی کے پاس گیا ہوا ہے جلد ہی یونیورسٹی کی منظوری ملے گی، یونیورسٹی کے آٹ سٹی کیمپس اور مالی طور پر پاکستان میرین اکیڈمی کو سپورٹ کریں گے۔چیئرمین کے پی ٹی کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی طرح گوادر پورٹ بھی اہمیت کا حامل ہے، ماضی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس بحری جہازوں کا بہت بڑا فلیٹ تھا کچھ معاشی وجوہات کی بنا پر اس میں کمی واقع ہوئی تاہم اب پی این ایس سی کے جہازوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میرین اکیڈمی میں 57 ویں بیج کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں 143 کیڈٹس نے جہازوں پر کام کرنے کی دو سالہ تربیت حاصل کی۔ تربیت حاصل کرنے والوں میں ماجد آفتاب نے گولڈ میڈل جبکہ محسن اشتیاق نے سلور میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ایک شپنگ کمپنی کی طرف سے کیڈٹ کعب احمد اور کیڈٹ یشونت کمار کو بالترتیب ایک لاکھ اور پچاس ہزار کے خصوصی انعامات دیے گئے۔ پاکستان میرین اکیڈمی

کے کمانڈنٹ کموڈور راحت احمد اعوان نے کہا کہ اکیڈمی روز افزوں ترقی کی طرف گامزن ہے اور عنقریب اسے ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ مل جائے گا۔ مہمان خصوصی نادر ممتاز وڑائچ نے مزید کہا کہ میرین اکیڈمی کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کیا جائیگا ۔ انہوں نے کے پی ٹی ہاسٹل کو میرین اکیڈمی کا سٹی کیمپس بنانے کا بھی اعلان کیا۔..

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…