منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس نے مصنوعی دھماکے سے بوتل بم ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملی تو پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ بیگ میں مشکوک بوتل

موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور 2 بیٹریاں جڑی تھیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بوتل کو مصنوعی دھماکا کرکے ناکارہ بنادیا اور دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔دھماکے سے قبل تاجروں نے احاطہ مٹھو خان اور دیگر بازاروں کی دکانیں بند کردیں جبکہ ریلوے روڈ کے قریبی علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ایک اور خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی تباہی سے بچ گیا،واقعات کے مطابق 24فروری کو راولپنڈی صدر میں واقع الشمس ھوٹل بوقت صبح ساڑھے نو بجے عملے کو ہوٹل کی بیرونی دیوار کے ساتھ غیر معمولی چیز نظر آئی جسکی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور اس سے منسلک دھماکہ خیز مواد کو ہٹا کر علاقے کی تلاشی لیکر علاقے کو کلیئر کیا۔ مبینہ طور پر یہ ھوٹل وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کی ملکیت ہے جو آجکل کشمیر کی سیاست میں متحرک اور وزیر اعظم کی نشست کیلئے مضبوط امیدوار تصور کئے جاتے ہیں اور 27 فروری کو راولا کوٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ انکو خوفزدہ کرکے راہ سے ہٹانے کی

مکرو حرکت بھی ھو سکتی ہے اور خدا نہ خواستہ دھماکے کی صورت میں لوگوں کو انکے جلسے سے دور رکھ کر ناکام جلسے کا تاثر دینا بھی ممکن ہو سکتا ہے مگر اس گنجان آباد کینٹ کے علاقے میں یہ واردات بڑی تباہی کا موجب بن سکتی تھی جس سے کئی قیمتی جانوں اور الشمس ہوٹل کے عملے کو نا قابل تلافی نقصان ھوتا، اور پاکستان کرکٹ لیگ کے دوران ملک کی بدنامی کا باعث ھوتا،پولیس اور حساس ادارے اس واقع کا بار یک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…