بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

لاہور میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا طلاق یافتہ خاتون 6بچوں کی ماں تھی والد نے آشنا کیساتھ دیکھ کر فائرنگ کردی

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شالیمار میں باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا پر فائرنگ کر دی جس سے بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا آشنا زخمی ہو گیا، بچائو کراتے ہوئے مقتولہ کا بھائی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقے میں اکرم نامی شخص نے اپنی بیٹی شہناز بی بی کو مبینہ طو رپر زبیر نامی شخص کے ساتھ دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے شہناز بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ زبیر شدید زخمی ہو گیا ۔اس دوران بچائو کرنے کے لئے آنے والا اکرم کا بیٹا یاسین بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی زبیر اور یاسین کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم والد اکرم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ شہناز طلاق یافتہ تھی او راپنے ماں باپ کے پاس رہتی تھی،مقتولہ کے 6بچے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…