پرویز رشید کی اپیل مستردہونے کے بعد ن لیگ کی جانب سے سینٹ کا متبادل امیدوار کون ہوگا؟فیورٹ نام سامنے آگئے

24  فروری‬‮  2021

لاہور (آن لائن،این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل سے پارٹی رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد ہونے کے بعد ان کی جگہ متبادل امیدوار کو حتمی شکل دینے کے لئے باہمی مشاورت شروع کردی ہے۔ (ن) لیگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنمائوں نے پرویز رشید سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم ذرائع بتاتے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں پرویز رشید کے متبادل بطور امیدوار عرفان صدیقی اور مشاہد اللہ کے صاحبزادے اس وقت دوڑ میں ہیں۔ جن میں سے کسی ایک کے نام کو فائنل کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں،وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے ۔ مریم نواز نے پرویز رشید کی اپیل مسترد ہونے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرویز رشید آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…