بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

حلیم عادل شیخ پر تشدد کا معاملہ، جیل لائے جانے کی تصویریں سامنے آ گئیں

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنمااورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو جیل لائے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیض منظرعام پر آگئی ہے،حلیم عادل کو دیکھتے ہی قیدیوں نے نعرے بازی کی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ حلیم عادل شیخ کو جیل میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کے ہمراہ ایک

پولیس افسر اور7اہلکارنظر آ رہے ہیں۔ جیل حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو دیکھتے ہی قیدیوں نے نعرے بازی کی تھی، ملزم حلیم عادل شیخ کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم کی گئیں۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کی باتوں سے لگتا ہے کہ حلیم عادل شیخ دنیا کے معصوم انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ کو بچانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سامنے کیا ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے کرتوت شاید شبلی فراز کے علم میں نہیں ہیں، حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے ٹائیگر کے روپ میں لینڈ گریبر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کے ساتھ دھاوا بولنے پر موصوف کی گرفتاری ہوئی، شبلی فراز کو چاہیے کہ پریس کانفرنس سے پہلے حلیم عادل شیخ کی حرکتیں ملاحظہ فرمائیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ شبلی فراز تحریک انصاف کی عقیدت میں کورچشم ہو کر بیانات دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…