لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی ’’ وارداتیں ‘‘زیادہ دیر چھپا نہیں سکے گی اور اس کا کچاچھٹا جلد سامنے آئے گا ، عوام جعلی راجکماری کے کئی روپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیںاب نیا کیا دکھانا باقی رہ گیا ہے ، تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے ضمنی انتخابات میں کسی
طرح کی مداخلت نہیں کی ،جہاں (ن)جیتے وہاں شفافیت اور شکست ہو تو دھاندلی کا واویلا کیا جاتا ہے، عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کو متنازعہ بنانے کیلئے مسلم لیگ(ن) نے پیشگی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے ماڈل ٹائون میں درجنوں لاشیں گراسکتے ہیں ان کے لئے قومی اسمبلی کی نشست کے حصول کیلئے دو لاشیں گراناکوئی معنی نہیں رکھتا۔ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے گھنائونا کھیل کھیلا اور آپ کی وارداتیں زیادہ دیرچھپی نہیں رہیں گی اور سامنے آئیں گی ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی نظام میںشفافیت لانے کی خواہاں ہے لیکن مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ دونوںجماعتیں ایسے نظام کی بینیفشری ہیںہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی ’’ وارداتیں ‘‘زیادہ دیر چھپا نہیں سکے گی اور اس کا کچاچھٹا جلد سامنے آئے گا ، عوام جعلی راجکماری کے کئی روپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیںاب نیا کیا دکھانا باقی رہ گیا ہے ، تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے ضمنی انتخابات میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کی