اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

مافیا طاقتور نکلا، پاکستان ریلوے حکام ملک بھر میں اربوں کی قیمتی اراضی واگزار کرانے میں ناکام

datetime 14  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ریلوے کے حکام ملک بھر میں اربوں روپے کی قیمتی اراضی واگزار کرانے میں ناکام رہے ہیں ملک میں مختلف سرکاری، نجی طاقتور قبضہ مافیا نے قبضے جما رکھے ہیں دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کی چاروں صوبوں میں موجود مختلف اقسام کی 4 ہزار 789 ایکڑز قیمتی اراضی جن میں

کمرشل، رہائشی اور زرعی زمین شامل ہے اس اراضی پرسرکاری محکموں اور نجی قبضہ مافیا نے طویل عرصے سے اپنے قبضے جما رکھے ہیں. پاکستان ریلوے کے حکام ان طاقتور قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزار نہ کروا سکے. پاکستان ریلوے کی زمینوں پر سب سے زیادہ قبضے صوبہ، سندھ اور پنجاب میں ہیں. صوبہ سندھ سر فہرست کے ساتھ 2 ہزار 377ایکڑز پر مختلف قبضے ہیں جن میں 172ایکڑز کمرشل، 1ہزار 399 ایکڑز رہائشی، 758ایکڑز زرعی اراضی پر نجی قبضہ مافیا نے اپنے قبضے جما رکھے ہیں جبکہ33 ایکڑز سرکاری محکمے اور 12ایکڑز دفاعی محکمہ کے پاس ہے. دوسرے نمبر پر صوبہ پنجاب ہے جہاں پاکستان ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہیں. پنجاب میں 1ہزار 361 ایکڑز اراضی شامل ہے جس میں زرعی، تجارتی اور رہائشی ہے. 110 ایکڑز سے کمرشل، 422ایکڑز رہائشی، 457 ایکڑز زرعی پر قبضے ہیں اس کے علاوہ سرکاری ڈیپارٹمنٹ نے 171 ایکڑز جبکہ محکمہ دفاع کے پاس 198 ایکڑز ہیں. تیسرے نمبر پر صوبہ بلوچستان جہاں پر پاکستان ریلوے کی 613ایکڑز مختلف نوعیت کی اراضی جس میں کمرشل، زرعی اور رہائشی شامل ہیں جس میں تجارتی 67ایکڑز،437ایکڑز رہائشی، 46 ایکڑز زرعی شامل ہے پر نجی شعبے نے قبضے جما رکھے ہیں اس

کے علاوہ 13 ایکڑز سرکاری محکمے جبکہ 48 ایکڑز دفاعی محکمے کے پاس ہیں. چوتھے اور سب سے کم قبضے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہیں پاکستان ریلوے کی صرف 437 ایکڑز پر قبضہ ہے جن میں 20 ایکڑز تجارتی. 51 ایکڑز رہائشی. 12 ایکڑز زرعی شامل جن پر نجی شعبے نے قبضے کر رکھے ہیں جبکہ 338 ایکڑز

سرکاری محکموں اور 14 ایکڑز دفاعی محکمہ کے پاس ہے. دستاویز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ریلوے قبضہ کے خلاف آپریشن کر رہی ہے اس حوالے سے وزارت ریلوے کی سطح اور ڈویڑنل اور ہیڈکوارٹرز کے دفاتر میں آپریشن مہم کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ سرکاری محکموں اداروں کی جانب سے ریلوے اراضی کا معاملہ متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…