اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ائیر ایمبولینس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ائیر ایمبولینس کواسلام آباد پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی ۔ تفصیلات کے بھارتی ائیر ایمبولینس میں ایک برطانوی مریض ، ڈاکٹر اور 2نرسیں شامل ہیں راستے میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بھارتی ائیر ایمبولینس کے عملہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر

اترنے کیلئےسول ایویشن انتظامیہ سے اجازت مانگی اور اپنے مسئلے کا بتایا جس پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی جبکہ اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام نے سارے معاملے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔ بھارتی ایئر ایمبولینس کلکتہ سے دوشنبے جارہی تھی ۔واضح رہے کہ بھارتی نجی پرواز نے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر کراچی ایئر پورٹ پہ لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ پرواز جی او ڈبلیو 6658 ریاض سے دہلی جارہی تھی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران پرواز میں بھارتی مسافر محمد نوشاد کی طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد کیلئے ایئر پورٹ ڈاکٹر کو طلب کیا گیا،تاہم وہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔ کراچی ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی مسافر محمد نوشاد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…