اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

’’جہانگیر ترین شوگر کمیشن رپورٹ کے بعدکا سلوک بھولے نہیں‘‘ سینٹ الیکشن میں جہانگیر ترین بدلہ لے سکتے ہیں، حیران کن دعویٰ

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر)فاروق حمید نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین شوگر کمیشن رپورٹ کا بدلہ سینیٹ الیکشن میں لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلی بار ماضی کی نسبت بڑی قوت کیساتھ سینٹ الیکشن میں آرہی ہے اور اس وقت اس کی باقی پارٹیوں نسبت پوزیشن کافی مضبوط ہے ۔

اس وقت تحریک انصاف کی جماعت پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کافی مضبوط پارٹی ہے ۔ دفاعی تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے ایک اطلاع ہے کہ جنوبی پنجاب میں جہانگیر ترین کا ہم خیال ہے جو سرپرائز دے سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد جو کچھ ہوا اس کا بدلیں کیونکہ جو ہوا وہ انہوں نےدیکھا اور محسوس بھی کیا ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں ،لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے،ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جب میں وزیراعظم کا امیدوار تھا تواپوزیشن کو 42 ووٹ ملے تھے ،42 ووٹ کے باوجودمیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا ،میں نے اپوزیشن سے ووٹ آف کنفیڈنس مانگاجو ملا،متفقہ وزیراعظم نامزدہواتھااپوزیشن نے بھی ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو 73 کاآئین دیا،قانون کی حکمرانی اورآئینی حقوق پریقین رکھتے ہیں، آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرینگے توکوئی تصادم نہیں ہوگا،پی ڈی ایم کے فیصلے ایک دوسرے کی رائے کے ساتھ ہوتے ہیں ،سابق وزیراعظم نے کہاکہ رات پارٹی کی طرف سے کہاگیا آپ نے درخواست دینی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین میرے عزیز ہیں ان سے متعلق کوئی بات نہیں کی ،میرا مخالف امیدوارکون ہے معلوم نہیں ، شیری رحمان پلوشہ خان خیرالنسامغل کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد سے خواتین کے لئے امیدوار مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے ہو گی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…