جلسے میں موجود لوگوں نے ایم کیوایم رہنماؤں کے اکسانے پر گاڑیوں کو جلایا،گواہ نے فاروق ستار و دیگر ملزمان کو شناخت کرلیا

13  فروری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) گواہ انسپکٹر علی رضا نے فاروق ستار و دیگر کو شناخت کرلیا، گواہ نے بتایا کہ تقریر کے دوران ایم کیوایم رہنما پنڈال میں موجود شہریوں کو اکساتے رہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں دیگر کے خلاف بانی ایم کیوایم اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے کیس کی سماعت ہوئی۔

فاروق ستار، قمر منصور اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ عامر خان پیش نہیں ہوئے، ملزمان کے وکلا نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی۔عدالت میں گواہ انسپکٹر علی رضا کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جس نے فاروق ستار اور دیگر کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔گواہ نے بیان دیا کہ 22 اگست کو بانی ایم کیوایم نے ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی۔ فاروق ستار، عامر خان اور دیگر اسٹیج پر موجود تھے۔ بانی ایم کیوایم کی تقریر کے دوران ایم کیوایم رہنما پنڈال میں موجود شہریوں کو اکساتے رہے۔گواہ نے بتایا کہ اسٹیج پر موجود عامر خان اور فاروق ستار نے بانی ایم کیوایم سے کہا حکم کی تعمیل ہوگی۔ جلسے میں موجود لوگوں نے ایم کیوایم رہنماؤں کے اکسانے میں گاڑیوں کو جلایا۔ ایم کیوایم رہنماؤں کے اکسانے پر کارکنان نے میڈیا ہاوسز پر حملہ کیا۔گواہ نے اپنا بیان ایم کیو ایم رہنما قمر منصور، فاروق ستار و دیگر ملزمان کی موجودگی میں ریکارڈ کرایا۔ عدالت نے 27 فروری کو گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا سے جرح طلب کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔  گواہ انسپکٹر علی رضا نے فاروق ستار و دیگر کو شناخت کرلیا، گواہ نے بتایا کہ تقریر کے دوران ایم کیوایم رہنما پنڈال میں موجود شہریوں کو اکساتے رہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں دیگر کے خلاف بانی ایم کیوایم اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے کیس کی سماعت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…