ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

ٰ6.4 شدت اور 20 سیکنڈز کے زلزلے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی،اس زلزلے کا دورانیہ 20 سیکنڈ تھا لیکن اس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انڈیا سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے

کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، سوات، مظفر آباد، لوئر دیر، بھلوال، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، بھکر، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آ سکتے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر جبکہ مرکز تاجکستان اور افغانستان کی سرحد تھی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ در و دیوار ہل گئے، ابھی تک کہیں سے زلزلے سے نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے

سے آتا رہتا ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…