اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر الیکشن حکمران جماعت کی بجائے پولیس نے لڑنا ہے تو ہم نمٹنا جانتے ہیں، عطا تارڑ کا رہائی کے بعد ہر زخم کا بدلہ لینے کا اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے پولیس پر حملہ آور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایک زخم کا بدلہ لیں گے۔گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے تھانہ سٹی کے باہر رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء عطا تارڑ نے کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی

وزیرآباد نے ہم پر دھاوا بولا۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس چیک کرنے کے بہانے ملازمین پر تشدد کیا گیا، میں چھڑوانے آیا تو مجھے بھی گاڑی میں ڈال دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے ڈرائیور اور ویڈیو بنانے والے راہ گیروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پی او اور آر پی او کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، ہم ایک ایک زخم کا بدلہ لیں گے۔عطا تارڑ نے یہ کہا کہ اگر الیکشن حکمران جماعت کی بجائے پولیس نے لڑنا ہے تو ہم پولیس سے بھی نمٹنا جانتے ہیں۔دوسری جانب حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سربراہ پی ڈی ایم و جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں مگر وہ سینیٹ الیکشن کیلئے پی ڈی ایم کے امیدوار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے، اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…