اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

محض 10 روپے کی خاطر بدبخت بیٹے نے ماں کو ابدی نیند سلا دیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(آن لائن)صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر حسن ابدال میں محض 10 روپے کی خاطر بیٹے نے اپنی ماں کو ابدی نیند سلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ 3 فروری کو تھانہ حسن ابدال کے علاقہ برہان میں پیش آیا، جہاں ملزم نے والدہ سے سگریٹ پینے کے لیے پیسے مانگے لیکن ماں نے اس کو سگریٹ نہ پینے کے حوالے سے

نصیحت اور ڈانٹ ڈپٹ کی، جس پر طیش میں آکر بدبخت بیٹے نے سگی ماں نورینہ بی بی کو سر میں گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا، جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم بعد ازاں پولیس ملزم کو تلاش کرکے اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم زاہد عرف سترنگی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو مارنے کے بعد نیند نہیں آتی، میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔دوسری طرف لاہور کے علاقے شالیمار میں ڈیڑھ ماہ قبل4سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، ماں کے مبینہ آشنا نے 4سالہ بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے 4 سالہ بچے عبد الرحمان کے قتل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، لاہور پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ بچے کے والد نے2 شادیاں کررکھی تھیں، جس کے باعث عبد الرحمان کی والدہ کو اسکا شوہر اکرام وقت نہیں دیتا تھا، اس لیے بچے کی والدہ اپنی ماں کے گھربہنوں کیساتھ رہائش پذیرتھی، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ قاتل آصف کے بچے کی والدہ اوراسکی بہنوں کے ساتھ 6 سال سے تعلقات تھے اور ملزم رات گئے تک انہی کے گھر میں

رہتاتھا۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کاوالد اکرام جب بھی گھر آتا توبچہ ملزم آصف کے ساتھ کھیلتا رہتا تھا جس پر بچے کے والد اکرام کو شک ہوا کہ بچہ اسکا نہیں بلکہ ملزم آصف کا ہے، بچے کے والد اکرام نے شک گزرنے پر آصف کو گھر آنے سے منع کردیاتھا جس کا ملزم کو رنج تھا، ملزم نے طیش میں آکر بچے کو ماردیا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…