بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف بغاوت کا امکان، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف بغاوت کا امکان،اہم وزراء نے جام کمال سے منہ موڑ لیا،بلوچستان میں اہم سیاسی تبدیلی کا امکان ہے،متعدد وزراء اور ارکان اسمبلی نے اہم اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو اہم سیاسی طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

کیونکہ متعدد وزراء اور ارکان اسمبلی ان کی کارکردگی اورکردار سے خوش نہیں،کئی وزراء اور ارکان اسمبلی اہم اجلاسوں میں شرکت بھی نہیں کرتے۔وزیراعلیٰ کے ساتھ اس وقت صرف عارف محمد حسن،سلیم کھوسہ اور ایم پی اے دنیش کمار ساتھ دینے میں راضی ہیں جبکہ باقی تمام اہم وزراء اور سیاسی رہنما وزیراعلیٰ سے رخ موڑ چکے ہیں اور جام کمال سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں اور متعدد ممبران نے جام کمال کی صدارت میں ہونے والے اجلاسوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔جام کمال کے خلاف بغاوت کے شواہد ان کے دورہ ژوب میں لگایا جاسکتا ہے جب وہاں غیر معروف سیاسی لوگ تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جام کمال کے خلاف بغاوت کی وجہ جام کمال کی طرف سے اپنے فرنٹ مینوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے اور صوبے میں شاہ خرچیاں ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان حکومت کا جنازہ بھی غیر ضروری استعمال کرنے میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ جام کمال کوئٹہ میں سیاسی طوفان بھانپ کر اب چولستان جیپ ریلی میں شرکت کے لئے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔وزیراعلیٰ کے خلاف بغاوت سینیٹ انتخابات میں اہم تبدیلی اور غیر متوقع رزلٹ کی صورت میں سامنے آسکتی ہے۔  جام کمال کیخلاف بغاوت کا امکان،اہم وزراء نے جام کمال سے منہ موڑ لیا،بلوچستان میں اہم سیاسی تبدیلی کا امکان ہے،متعدد وزراء اور ارکان اسمبلی نے اہم اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…