اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

خیبر پختونخواہ کے وزیر قانون سلطان محمدخان نے استعفیٰ دے دیا

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں منظر عام پر آنے والے ویڈیو اسکینڈل کے بعد وزیرقانون خیبرپختونخواہ سلطان محمد خان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ویڈیو وائرل ہوانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرکے ہدایت کی تھی کہ

وہ وزیرقانون سے استعفی لیں ،جس کے بعد وزیر قانون نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ کو تحریری طور پر دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ نے ان پر استعفی ٰکے لئے دباؤ بڑھا دیا تھا،جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دیا۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی  ہے جس میں  میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018 میں پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کیلئے نوٹوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے ہوتے رہے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے  نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے لینا انتہائی شرم کی بات ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے، فنڈنگ میکنزم پر قانون سازی ہونی چاہیئے، یہ لوگ پیسے خرچ کر کے ایوان میں آتے ہیں جبکہ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 25 سال سے اس معاملے کو اٹھاتے رہے، عمران خان نے الیکشن میں خرید و فروخت کیخلاف آواز اٹھائی ہے



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…