اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار یہ کہاہے کہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا ، ہر کوئی دھاندلی کا رونا روتا ہے کیوں نہ اس کا کا خاتمہ کیا جائے ۔
تفصیلات کے سینئرپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کون لے دے کر رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھاکہ2018ء مجھے اور ہمارے ڈپٹی اسپیکر کو دس کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن اللہ کے حکم سے ہم پیسوں کے آگے نہیں جھکے، میرے گھر میں این جی او سے ایک خاتون آئی تھی انہوں پیسوں کی پیشکش کی تھی جبکہ وہی خاتون ہمارے ڈپٹی اسپیکر کے پاس بھی گئیں لیکن اللہ پاک کا شکر ہے ہم پیسوں کے آگے نہیں جھکے اور صاف انکار کر دیا تھا ۔ دوسری جانب سال 2018میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق بھی ویڈیو بھی سامنے آئی، 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلاکرنوٹوں کے انبارلگا کرخریداگیا۔ سال 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلاکرنوٹوں کے انبارلگا کرخریدا گیا۔