اسلام آباد(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)شیخ عظمت سعید نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہیے۔وزارت قانون و انصا ف نے وزارت داخلہ کو دوگاڑیاںفراہم کرنے کی ہدایت کی تھی
جس میں ایک پولیس وین اور چار اہلکار جبکہ ایک جیمبر ز گاڑی شامل تھی۔جیمرز والی گاڑی جسٹس (ر)عظمت سعید کے قافلے کا حصہ ہونا تھی۔یاد رہے براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنےکافیصلہ کیا گیا تھا، 20 گریڈ کےآفیسرطارق محمودبطور رجسٹرارخدمات سرانجام دیں گے جبکہ کمیشن کےسربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو سیکیورٹی پولیس فراہم کرےگی۔اس حوالے سے وزرت داخلہ سے 2 پولیس کی گاڑیاں،ایک جیمرگاڑی اور 2گن مین کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔