اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

”وچلی پریشانی دسو کی اے” شفافیت کا عمرانی دعویٰ درست تو چیئرمین سینٹ کیلئے اوپن بیلٹ کیوں نہیں اپنایا جارہا ؟ پرویز رشید کا ٹوئٹ

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد،لاہور ( آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ( ن)و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر شفافیت کا عمرانی دعویٰ درست ہے تو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اوپن بیلٹ کیوں نہیں اپنا یا جارہا ؟ وچلی پریشانی دسو کی اے ۔ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ خرید و فروخت

روکنا مقصود ہو تو عین انتخاب کے دوران ترقیاتی اسیکموں کے نام پر اربوں روپے کا اجراء کیوں کیا گیا ہے؟ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے نوکریاں صرف فرینڈز آف بنی گالہ کو ملتی ہیں ۔ کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا، نہ ہی کسی ادارے کو سیاست میں مداخلت کی اجازت ہے، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائے ۔ منگل کو لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے مسلط ہونے سے معیشت آلودہ ہوگئی، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو عوام کا آٹا اور دوائی چوری کرتا ہے، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائے، اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈز لیے گئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں، حکمرانوں نے اپنے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں بند کر رکھا

ہے، کشمیر کا سودا کیا گیا، سوال پوچھنے پر لیگی رہنماؤں کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، اس وقت پاکستان پر مافیا مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی سینیٹ کی سیٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، نوکریاں فرینڈز آف بنی گالا کو ملتی ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل

نے کہا ہے پرائیویٹ اکاؤنٹس سے پیسے منگوائے گئے، 4 ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے گئے، فرخ حبیب کی عزت کا آج جنازہ نکل گیا۔ نوکریاں فرینڈز آف بنی گالہ کو ملتی ہیں ہر روز ایک چوری ڈاکے کی تصویر پاکستانی عوام کے سامنے آتی ہے ، ڈیلی میل نے تسلیم کیا کہ بغیر ثبوت کے الزامات لگا ئے الزامات لگانے والوں کی اپنی کرپشن سامنے آرہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…