ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم 11 ماہ سے بند عمرے کی بحالی کیلئے سعودی حکومت سے مذاکرات کریں، ارباب اختیار سے مطالبہ

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) آل پاکستان آرگنائزیشن آف سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان عمرے کی بحالی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے عمرے پر پابندی کے باعث لاکھوں مسلمان گیارہ ماہ سے عمرہ کی عظیم سعادت سے محروم ہیں محمود حامد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیر

مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی کہ وہ عمرے کی بحالی کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرونا وباء کے پیش نظر عمرہ آپریٹرز کے ٹیکسز معاف کئے جائیں وہ بحالی عمرہ کے لئے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے مظاہرے سے آل عمرہ گروپ کے چیئرمین اشرف ہاشم جنرل سیکریٹری فرہاد گل وائس چیئرمین محمد اختر اور دیگر علماء اور مذہبی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا چیرمین اشرف ھاشم نے کہا کہ عمرہ آپر یٹرز کی صنعت سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں جو ہر سال کروڑوں روپے ٹیکس حکومت پاکستان کو ادا کرتے ہیں کرونا کی وجہ سے تقریبا گیارہ ماہ سے یہ لوگ بیروزگار ہیں حکومت روزگار کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی حکومت سے بات چیت کرے ہمیں حکومت ملا زمین کی تنخواہوں اور اخراجات کے لیے بلا سودی قرضے فراہم کرے وائس چیئرمین محمد اختر نے کہا کہ عمرہ آپریشن رکنے کے باعث عمرہ آپریٹرز کے کروڑوں روپے سعودی عرب اور آئیر لائینز میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آپریٹرز بہت زیادہ قرضوں اور مالی پریشانیوں کا شکار ہیں حکومت متاثرین کو امداد فراہم کرے آل عمرہ گروپ کے جنرل سیکرٹری فرہاد گل نے کہا یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے روزگار ہونے

والے عمرہ آپریٹرز کی مدد کرے انہیں امداد فراہم کی جائے اور ان کو بلا سودی قرضے دیے جائیں اور انہوں نے نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان دیگر مسلم سربراہان سے مل کر عمرے کی بحالی کے لیے کوششیں کرے متاثرین مظاہرے کے دوران کھول دو بول دو مکہ مدینہ کھول دو،، بحال کرو بحال کرو عمرہ بحال کرو، متاثرین عمرہ کی فوری مدد کرو کے نعرے لگاتے رہے بعد ازاں متاثرین مظاہرے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…