لاہور،نئی دہلی (آن لا ئن )انڈس واٹر کمیشن پاکستان کے حکام کا کہنا ہیکہ بھارت میں گلیشیئر ٹوٹنے سے آنے والی طغیانی سے ہمارے دریاؤں میں پانی نہیں آئے گا۔انڈس واٹرکمیشن حکام کا کہنا ہیکہ بھارت کی طرف سے اوڑی ون اور ٹو سے پانی آیا تو پاکستان تیار ہے ،ہمارے پاس وافر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔
حکام کا کہنا ہیکہ بھارت نے بغیر اطلاع پانی چھوڑا توسندھ طاس معاہدیکی خلاف ورزی ہوگی، بھارت پانی چھوڑنے سے پہلے پیشگی اطلاع دینے کا پابند ہے۔ انڈس واٹرکمیشن حکام کے مطابق بھارت گلیشیئر کا پانی اپنے ڈیموں میں ذخیرہ کریگا، یہ بارشوں کا موسم نہیں ہے لہٰذا بھارت پانی نہیں چھوڑیگا،بھارت نے پانی چھوڑا تو ذخیرہ کرلیں گے۔ دوسری جانب بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث طغیانی اور سیلاب سے شدید تباہی مچ گئی، درجنوں افراد لاپتہ ہیں اور 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گلیشیئر ٹوٹنے سے دریائے دھولی گنگا میں شدید طغیانی ہے اور اطراف کے علاقوں میں سیلاب سے درجنوں مکانات بہہ گئے ہیں۔حکام کے مطابق اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے سیلابی ریلے میں پْل اور سڑکیں بہہ گئی ہیں اور 3 افراد ہلاک اور 150 لاپتہ ہیں جب کہ 16 سے 17 افراد ایک سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دریامیں طغیانی سے رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو نقصان پہنچا ہے، لاپتہ ہونے والے افراد ڈیم پر کام کرنیوالے مزدور ہوسکتے ہیں۔ممکنہ ریلے کی آمد پرسری نگر اور رشی کیش ڈیم کو خالی کرالیاگیا ہے جب کہ اطراف کے دیہاتوں سے بھی آبادی کو فوری طور پر منتقل کیا جارہا ہے۔