جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

جسٹس قیوم اور شہباز شریف غلط تھے، محمد زبیر کا شہزاد اکبر کے سامنے اعتراف

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ +این این آئی) جسٹس قیوم نے غلط فیصلہ کیا اور شہبازشریف بھی غلط تھے۔ اس بات کا اعتراف لیگی رہنما محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،پروگرام میں عدالتی فیصلوں کے متعلق بات چیت ہو رہی تھی، اس موقع پر شہزاد اکبر نے لیگی رہنما سے جسٹس قیوم سے متعلق سوال

کیا، جس کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں میں مانتا ہوں کہ شہبازشریف بھی اس وقت غلط تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطیاں تسلیم کرتے ہیں لیکن کیا ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے یہ بھی اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔محمد زبیر نے کہا کہ ان سے اس وقت تک بات نہیں ہوئی جب تک یہ ہمیں چور ڈاکو کہنا بند نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضاکا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو صر ف انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،لندن کی عدالت نے بھی شر یف فیملی کی بے گناہی اور عمران نیازی کے جھوٹے ہونے کی تصد یق کردی،جھوٹے کاغذ لہرانے والوں میں شرم ہے تو برطانوی عدالتی فیصلے کے بعد چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کیلئے عمران خان کے وزیر اور مشیر کافی ہیں،شہزاد اکبر نے وقت سے پہلے ہی ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز کی نمائندگی کی۔الحمداللہ مسلم لیگ(ن) ہر عدالت میں سرخرو ہو رہی ہے،شہزاد اکبر اب اپنی فکر کریں۔ انہو ں نے کہاکہ اب نہ سلیکٹڈ کو بھاگنے دینگے نہ اس کے حواریوں اور پجاریوں کو، مریم نواز شر یف نے جعلی وزیراعظم کی دم پر پاں رکھ دیا ہے اس لیے آپ جیسے

فصلی بٹیروں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں جھوٹ بولیں،انڈے اور مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے اور مرغی خریدنے کے بھی

قابل نہیں رہے، عوام پر مہنگائی کے بم بھلے گرتے رہیں، عمران صاحب کی این آر او، این آر او کی رٹ تو لگ گئی نا،عمران صاحب آپ کی چوری اور مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب ایک ہفتے میں مرغی 6، گھی 4، دال چنا پونے 2 روپے مزید مہنگی ہوگئی ہے، کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں چور چور کے نعرے لگوائیں؟۔انہوں نے کہاکہ

عمران صاحب لہسن، دال مسور، گْڑ، کپڑے دھونے کا صابن اور لکڑی بھی مہنگی ہوگئی ہے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں این آر او این آر او کی رٹ لگائیں،گھروں میں استعمال کا ایل پی جی سلنڈرایک ہفتے میں 36 روپے مہنگاہوگیا ہے کرائے کے ترجمانوں کو کہیں نواز شریف شہباز شریف نواز شریف شہباز شریف کی تسبح شروع کر دیں،عمران صاحب آپ کی چوری اور مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…