پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

انٹرپول کی اطلاع پر پاکستان میں مشتبہ ”چائلڈ پورنو گرافر” گرفتار

datetime 7  فروری‬‮  2021 |

سیالکوٹ (این این آئی)اٹلی سے انٹرپول کی دی گئی اطلاع پر پاکستان میں وفاقی تفتیشی ایجنسی (FIA) کے اہلکاروں نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ بچوں کی نازیبا فلمیں بنانے اور فروخت کرنے والے ایک بین الاقوامی گروپ کا حصہ ہیں۔

ایف آئی اے کے اہلکاروں نے پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایجنسی کے اعلیٰ اہلکار محمد اقبال نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لیے شہر کے ایک مضافاتی علاقے میں  چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔اقبال کے بقول ایک ملزم کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کی گئی اور اسی سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر دوسرے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ دو ملزمان اب بھی فرار ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ چائلڈ پورنو گرافی’ کے کسی گروہ یا ملزم تک پہنچنے کے لیے انٹرپول کی جانب سے پاکستانی حکام کو معلومات فراہم کی گئیں۔ سیالکوٹ کے قریب سے حراست میں لیے گئے ایک ملزم کے کمپیوٹر سے حاصل کردہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بچوں کی نازیبا فلمیں بنانے والے ایک بین الاقوامی گروہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ مذکورہ ملزم ایسی ویڈیوز ‘ڈارک نیٹ’ پر شیئر بھی کر رہا تھا۔ڈارک نیٹ، انٹرنیٹ کے اس پوشیدہ حصے کو کہتے ہیں، جہاں تک عام صارفین کو رسائی حاصل نہیں۔ اس حصے تک پہنچنے کے لیے خصوصی سافٹ ویئر درکار ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے کئی غیر قانونی کام ‘ڈارک نیٹ’ ہی پر ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…