لاہور( آن لائن)پنجاب لوکل گورنمنٹ ترامیمی آرڈیننس کے مطابق 50 ہزار سے کم آبادی والی ٹائون کمیٹی ختم کر دی گئی ہے ،جنرل کونسلر7،کسان / ورکر کونسلر،یوتھ کونسلر، خاتون کونسلر اور اقلیت کونسلر ایک ایک ہوگا جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ امیدوار ہونگے اور براہ راست ووٹوں سے منتخب ہوں گے،ہر ووٹر چار ووٹ کاسٹ کرے گا جو آیک چیئرمین اور جوائنٹ چیئرمین،دوسرا جنرل کونسلر، تیسرا خاتون کونسلر اور چوتھا ووٹ یوتھ کونسلر کے لیے کاسٹ کرے گا