بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ٹریفک کا المناک حادثہ، میاں بیوی بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں (آن لائن) ضلع خانیوال کے علاقہ محسن وال جنڈیالی بنگلہ روڈ پر المناک حادثہ تیزرفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی میاں بیوی بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔حادثے کے بعد لوگ خواتین کی بالیاں نوچ کر لے گئے، مردوں کی جیبوں

سے رقم اور موبائل فون نکال لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے مضافاتی علاقہ محسن وال جنڈیالی بنگلہ روڈ پر چک نمبر 117 پندرہ ایل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد میاں بیوی ملک عید محمد،رضیہ بی بی بیٹے ثنائاللہ،عبیداللہ، بہو مریم بی بی زوجہ سیف اللہ، پوتی ایک سالہ عائمہ سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق گئے جبکہ مقدس بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں میاں چنوں منتقل کیا اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں پر مقدس بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ذرائع کے مطابق عید محمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں شرکت کے لیے چک نمبر 105پندرہ ایل ونجاری جا رہے تھے کہ اپنے گائوں سے تقریبا 5 کلو میٹر دور حادثے کا شکار ہوگئے ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی جاں بحق افراد گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا حادثے کے بعد اہل علاقہ نے جاں بحق خواتین کی بالیاں نوچ لی اور مردوں کی جیبوں سے نقدی اور موبائل فون نکال لیے حادثے کے بعد قریبی چکوک کے لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…