پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا وزیراعظم کو انجام سے دوچار کرنے کیلئے حتمی کارروائی کا فیصلہ

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن بے شرم، ووٹ چور، ظالم اور عوام دشمن کرپٹ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوا ،4فروری کو پی ڈی ایم بے شرم وزیراعظم کو انجام سے دوچار کرنے کے لئے حتمی کارروائی کا فیصلہ کرے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے

کہاکہ31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی، اب ڈھیٹ وزیراعظم لانگ مارچ کے لئے تیاری کرے ،ووٹ، آٹا، چینی، دوائی، گیس، بجلی، خوراک چور، کمشن خور عوام کے قہر کا سامنا کرنے کی تیاری کریں ۔ انہوں نے کہاکہ 31 جنوری بھی گزر گئی لیکن پچاس لاکھ گھر نہ مل سکے ، ایک کروڑ نوکریاں نہ مل سکیں ، پٹرول58 روپے لٹر نہ مل سکا ۔فراڈ، جعلسازی، کمشن اور قومی وسائل کی لوٹ مار کا تاریک دور ختم کرکے دم لیں گے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے استعفوں کا چاند نظر آنے کے منتظر رہے، پی ڈی ایم والے اب مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں تادم مرگ تاریخیں دینے سے پکی توبہ کرلیں ،مریم صفدر بھی اب ’’تھوک چاٹ ‘‘کی تحریر والے ماسک بنوا کر اپنے کارکنوں میں تقسیم کریں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن والے 2023ء تک پرانی تنخواہ پر بطور او ایس ڈی ہی کام کریں گے ،دن رات حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گرگئے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس کے اعلامیے سے عوام پیشگی آگاہ ہیں جس میں پھر ایک نئی تاریخ اور اس کے بعد تھوک کر چاٹنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف بیانیے کی وجہ سے پی ڈی ایم کی تحریک عبرتناک انجام سے دوچار ہوئی ہے اور یہ چلے ہوئے کارتوسوں کے لئے ایک سبق ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…