پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں کرپشن کا کلچر ختم کرنے کا وقت آنا ہی تھا جو آچکا،جسٹس علی باقر نجفی کا دعویٰ

datetime 30  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کو روکنے کے لئے نیب اور احتساب عدالتیں اپنا اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے احتساب عدالتوں کے ججز کے لئے ایک روزہ تربیتی ویڈیو لنک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ویڈیو لنک کے ذریعے

احتساب عدالتوں کے ججز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالتوں کے ججز کے مسائل حل کرنا اور انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ خصوصی عدالتوں میں سب سے مشکل کام احتساب عدالتوں کا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کرپشن معاشرے میں گالی کے طور پر متعارف ہے۔ پاکستان میں کرپشن کا کلچر ختم کرنے کا وقت آنا ہی تھا جو آچکا ہے۔ احتساب عدالتوں کے ججز کے پاس ایک مشکل ٹاسک ہے کیونکہ ان پر وکلاء، میڈیا اور اعلی عدلیہ کا فوکس ہوتا ہے، نیب کیسز میں فیصلوں میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیسز میں دستاویزات اور گواہوں کی تعداد زیادہ جبکہ ججز کی تعداد کم ہے لیکن اس کے باوجود احتساب عدالتوں کے ججز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر احتساب عدالتوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے احتساب عدالتوں کے ججز کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب سرکاری اراضی پر کھوکھراور جاتی امرا ء پیلس نہیں بلکہ غریبوں کے گھر بنیں گے، سارے چور اکٹھے ہوچکے ہیں، یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔عدالت میں پیشی کے

بعد ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا، وزیراعظم بھا ؤتاؤ کے ذریعے آنے والوں کیخلاف ہیں، عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے،

مریم نواز نے کہا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں، تھانہ، کچہری نئی بات نہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کی زرخیز زمین میں

کول پاور پلانٹ لگایا گیا، دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہوگئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے نے سینے پر مونگ دھل کے حکومت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے ہوتے ہوئے ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،میر جعفر اور میر صادق ہرملک میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے 3 اعشاریہ 8 ڈالر فی کلو میٹر کرایہ وصول کیا،1 اعشاریہ 94 ڈالر کا منافع کمایاخ، یہ کمپنی جتنے مقدمات کرے گی اتنی میری ٹریننگ ہو رہی ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…