بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی 28 میں سے کتنی سیٹیں جیت سکے گی؟ وزیراعظم کو بُری خبر سنا دی گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی 28 میں سے تین سیٹیں ہیں، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی ہارون رشید نے کیا، انہوں نے کہا کہ جولائی میں آزاد کشمیر میں الیکشن ہونے والے ہیں، سینئر صحافی نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی 28 میں سے 3 سیٹیں ہیں، ابھی تک

سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ توڑے جائیں گے، لوگ ٹوٹنے سے ممکن ہے صورتحال بدل جائے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نظریاتی کارکنان کی رائے سے بااصول اور باکردار لوگوں کو الیکشن میں ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا ہے کہ سردار الیاس تنویر کو آزادکشمیر میں تحریک انصاف کو مضبوط کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے زمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جماعت کے صدر ہیں سیاسی مخالفین تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے لئے افوا ئیں پھیلا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے کئی سیاسی رہنماہ رابطے میں ہیں لیکن وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق بااصول اور باکردار لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کیا جائے گا۔ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے کارکنان کی مشاورت سے صادق اور امین باکردار رہنماؤں کو الیکشن لڑنے کے لئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ملیں گے۔ کارکنان تحریک انصاف کی مضبوطی کے لئے گھر گھر جا کر پی ٹی آئی کے منشور کو عوام کے سامنے پیش کریں۔ سیاسی مخالفین افوائیں پھیلا کر اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے چکروں میں ہیں کرپٹ اور احتساب کے لئے

مطلوب عناصر کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بھمبر سے تاؤبٹ تک تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوتہائی اکثریت سے قانون ساز اسمبلی میں حکومت بنائیں گے۔الیکشن کے تمام فیصلے مرکزی قیادت کرے گی پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…