لاہور(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹر چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ ملک کیلئے فروری اورمارچ اہم مہینے ہیں، تینوں حکومتیں گریں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے موضوع آپشن تحریک عدم اعتماد ہے
اور استعفوں کاآپشن آخری ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کامعاملہ ایم کیوایم کی سیاست سے جڑا ہے، ایم کیوایم نے اب اپنی سیاست سے متعلق فیصلہ کرناہے اور حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ بھی سکتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں مسلم لیگ نے کے رہنما جاویدلطیف نے کہا ہم سمجھتے ہیں تحریک عدم اعتماد مناسب نہیں۔ سینیٹ میں اکثریت کے باوجود ہم عدم اعتماد میں کامیاب نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ بھی کریں گے اور استعفوں کاآپشن استعمال کرنا پڑاتووہ بھی کریں گے۔پروگرام پروگرام میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ چودھری منظوراورجاویدلطیف کی باتوں میں بھی اتفاق رائے نہیں۔ان لوگوں نےخود استعفوں کی تاریخیں دیں، گزشتہ 5سال تک ان 2پارٹیوں کامقررکردہ الیکشن کمیشن تھا۔