منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ (ق) نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں

پارٹی کی تنظیم اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے مقامی رہنماؤں سے مشاورت میں موثر اور نتیجہ خیز لائحہ عمل ترتیب دیدیا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہماری جماعت کی تنظیمیں اور مقامی رہنما تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔‎واضح ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار سید افتخار الحسن 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے تاہم 2 اگست 2020 کو ان کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کی یہ نشت خالی ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…