لاہور (آن لائن) پاکستان تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان سرٹیفائیڈ جھوٹا، بددیانت اور چور ہے، براڈ شیٹ شریف خاندان کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے، پاکستان کی غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو بے دردی سے لوٹ کر بیرون ملک محلات بنائے، شریف اور زرداری خاندان ملک
وقوم کے ساتھ کبھی بھی مخلص نہیں رہا، اپوزیشن پہلے استعفےٰ پھر لانگ مارچ اب تحریک عدم اعتماد لانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، اپوزیشن روئے یا دھوئے پی ٹی آئی کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کو شکست ہوگی اور عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا ‘انصاف صحت کارڈ سمیت دیگر منصوبے عوامی امنگوں کی تر جمانی ہے ‘عوام سے کیے جانیوالے تحریک انصاف کی حکومت تمام وعدے پورے کر یگی۔نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں قوم کو گمراہ کر نے کی ناکام کوشس کر رہی ہیں ان جماعتوں کو پہلے بھی عوام مستر دکرچکے ہیں آئندہ بھی انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور پاکستان تحر تک انصاف ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوگی اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اصل مطالبہ کر پشن کے مقدمات کا خاتمہ اور این آر او کا حصول ہے مگر انکا یہ مطالبہ اور تمنا انکے دل میں ہی رہے گی اور تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف چوروں کو انکے انجام سے دوچار کر یگی بلکہ آئینی مدت بھی پوری کر لے گی۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پہلے دن سے حکومت کیخلاف سازشیں ا ور منفی پروپگنڈے کر رہی ہیں تاکہ عوام کو بے وقوف
بنایا جاسکے مگر عوام جانتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کی کمپئن کے موقع پر منعقدہ جلسوں اور ن لیگ کی اہم رہنماء رفیق جٹ نے اپنی برادری سمیت
پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،جامکے چیمہ سے مسلم لیگ ن لیگ کے اہم رہنماء رفیق جٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا، اس موقع پرعلی اسجد ملہی، عمر فاروق مائر،قاری ذوالفقار علی سیالوی، چوہدری شاہنواز،چوہدری منور گل،چوہدری منور راں،
میجر(ر)ظفراللہ چٹھہ، ڈاکٹر مصباح ظفر، زریں رحمان، ادریس چیمہ حاجی امان اللہ، ریاض کٹا ریہ، افتخا ر ساہی، ذکا اء اللہ کھارا، چوہدری ممتاز، رانا شفیق، ضرار خان، باؤ طارق سمیت دیگر رہنماء و کارکنا ن موجود تھے، جلسے سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی، جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیاز وڑائچ، قاری ذوالفقار
سیالوی، ادریس چیمہ، افتخار ساہی، حاجی امان اللہ اعوان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کر پشن ہی تمام مسائل کی جڑہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کرپشن کو جڑوں سے ختم کر نے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے شر یف خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انکو حساب دینا ہی پڑ
یگا۔نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں وہ قوم سے جو بھی وعدہ کر تے ہیں اس ہر صورت پورا کرتے ہیں اس لیے ملک کو کرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے بھی موجودہ حکومت نیک نیتی سے کام کر رہی ہے کرپشن کے خاتمے سے ملک میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ نے کہا
ہے کہ مریم نواز حکومت پر تنقید نہیں قوم کو یہ بتائے علاج کے بہانے لندن جانیوالے نوازشر یف کب واپس آرہے ہیں اورملکی خزانہ سے لوٹی گئی دولت یہ لوگ کب واپس کر یں گے، نے کہاکہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی اور انکے حواری ہر محاذ پر قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں یہ لوگ صرف مال بچاؤ پروگرام کے تحت ڈرامے کر رہے
ہیں مگر قوم نے انہیں پہلے بھی مستر دکردیا ہے اور آئند بھی عوام نہ صرف انکو مسترد کر یں گے بلکہ ان سے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب اور جواب بھی مانگ رہے ہیں جو انکو دینا پڑ یگا۔ کہا کہ این آر او کے لیے ترسنے والی اپوزیشن اپنی سیاسی موت مر رہی ہے عمران خان کی قیادت میں حکومت پی ڈی ایم کی سیاست کو ہمشیہ
کیلئے دفن کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واضح کر چکے ہیں این آر او دینا اس ملک وقوم کے ساتھ بدتر ین غداری ہے اس لیے اپوزیشن جماعتیں کان کھول کر سن لیں انکو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک وقوم کی خدمات اور ملکی ترقی کا مشن لیکر چل رہی ہے اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج پاکستان کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور دنیا بھی اس کو تسلیم کر رہی ہے۔